فلم’’لونگ میرے نک دا‘‘روٹھے فلم بینوں کو واپس لائے گی،رائٹر ڈائریکٹر قمر ملک

فلم بنانے کا مقصد جنوبی پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بحالی ہے۔ پروڈیوسر، اداکارہ ایمان شاہ


پاکستان میں اس وقت اردو فلموں کے ساتھ ساتھ پنجابی فلمیں بھی بنائی جا رہی ہیں اور فلم بین ان کو پسند بھی کرتے ہیں، ہمسائیہ ملک میں بھی اردو کے ساتھ دیگر زبانوں میں بھی فلمیں بنائی جاتی ہیں، اور وہ کامیاب بھی ہوتی ہیں،پاکستان میں بھی اردو کے ساتھ پنجابی، پشتو، کے ساتھ ساتھ سرائیکی زبان کی فلمیں بھی بنائی گئی ، جنوبی پنجاب کے فنکار وں نے فلم انڈسٹری میں ہمیشہ اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، جنوبی پنجاب کے بہت سے فنکار فلم اور ٹی وی میں نمایاں کامیابی حاصل کی،اور جنوبی پنجاب سے وابستہ افراد کی اکثریت جنوبی پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں، آجکل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اداکارہ، پروڈیوسر ایمان شاہ،فلم ’’لونگ میرے نک دا‘‘بنا رہی ہیں، جس کے رائٹر و ڈائریکٹر قمر ملک ہیں، جو اس سے پہلے بہت سے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ چند فلموں کی ڈائریکشن کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں،فلم کی زیادہ تر شوٹنگز ملتان اور جنوبی پنجاب کے حقیقی مقامات پر کی جا رہی ہے، گزشتہ دنوں فلم کی پروڈیوسر و اداکارہ ایمان شاہ، رائٹر و ڈائریکٹر قمر ملک اور کاسٹ کے چند فنکاروں سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس کی روئداد یہاں حاضر خدمت ہے، ’’لونگ میرے نک دا‘‘کی پروڈیوسر ایمان شاہ،اور رمضان شہزاد ہیں،کاسٹ میں کامران نواب،روپ، ہانی بلوچ،یوسف کامران،ایمان شاہ،سجاد شوکی،مظہر احسن،ساحر محمد اعوان،فہد اعوان،ماہا خان،ظفر اعوان،اشرف خان،اور قیصر بلوچ شامل ہیں، گزشتہ دنوں ایمان شاہ اور سجاد شوکی پر فلم کے چند اہم سین اور گانے شوٹ کیئے گئے،رائٹر و ڈائریکٹر قمر ملک نے کہا کہ اسموقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی بہت اچھوتی ہے، بہت اچھا موضوع ہے،اس میں موجودہ دور میں معاشرہ میں پیدا ہونے والی دشمنیوں کو ڈسکس کیا گیا ہے، اور یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ لڑائی کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ پیار محبت ہی ضروری ہے، اس فلم کی کہانی میں پیار محبت سے معاشرتی مسئلے کا حل پیش کیا جائے گا، اس فلم کا میوزک بھی عوام میں مقبولیت حاصل کرے گا،فلم کا اہم کردار قیصر بلوچ ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قمر ملک نے نہائت اچھی کہانی لکھی، اور وہ ہر کردار پر محنت کر رہے ہیں،مجھے اس فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،سجاد شوکی نے کہا کہ ’’لونگ میرے نک دا‘‘بہت اچھی کہانی ہے اور اس میں میرا کردار ، بہت اہم ہے، میرے پرستار میرے کام کو یقیناًپسند کریں گے، مظہر احسن نے کہا کہ موجودہ دور میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیئے کہانی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، اور قمر ملک نے کہانی بھی مضبوط لکھی اور ڈائریکشن پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں، اسی لیئے امید ہے کہ فلم ضرور کامیاب ہوگی ،ہانی بلوچ نے کہا کہ ’’لونگ نک دا‘‘جنوبی پنجاب میں انڈسٹری کی بحالی کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگی،فلم کی پروڈیوسر ایمان شاہ نے کہا کہ فلم کی کہانی بہت زبردست ہے ، ساری کہانی تو نہیں بتائی جا سکتی، مگر اتنا یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ ایسی سٹوری بہت کم دیکھی ہوگی، ایمان شاہ نے کہا کہ ہماری فلم ’’لونگ میرے نک دا‘‘جنوبی پنجاب کی فلم انڈسٹری کی بحالی میں نمایاں ہوگی،اس فلم کے لیئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے،میری پوری ٹیم محنت کر رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ فلم بہتر بزنس کرے گی،بلکہ فلم شائقین اور فیملیز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی،کیونکہ ہم نے ایک فیملی فلم بنا کے روٹھے ہوئے فلم بینوں کو واپس لانا ہے
انجم شہزاد

شیئرکریں