ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک کے زیر اھتمام نامور شاعر’ادیب’صحافی’کالم نگار جناب رضی الدین رضی کی تازہ تصنیف

ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک کے زیر اھتمام نامور شاعر’ادیب’صحافی’کالم نگار جناب رضی الدین رضی کی تازہ تصنیف”,پیر سپاہی اور ملتان کی دیگر کہانیاں” کی تقریب رونمائی کا انعقاد۔صدارت معروف صحافی جناب ظہیر کمال نے کی۔جبکہ جناب ڈاکٹر محمد امین اور جناب شاکر حسین شاکر مہمانان خصوصی تھے۔اس موقع پر ملتان کے معروف اور نامور اھلم قلم نے جناب رضی الدین رضی کے فن اور شخصیت پر خوبصورت گفتگو کی اور کہا کہ رضی الدین رضی ملتان کی تہزیب’کلچر اور ادبی تاریخ سے سچا پیار کرنے والا قلمکار ھے جس نے سچ بولنے اور سچ لکھنے کو اپنے آرٹ اور اپنی زندگی کا مقصد بنایا ھے۔اس موقع پر حاضرین محفل میں ان کی تازہ کتاب بھی تقسیم کی گئی۔یہ شام بلاشبہ ملتان کی ایک خوبصورت اور یادگار شام تھی۔

شیئرکریں