ہدایتکار ممتاز حسین کی نئی پنجابی فلم ۔ اتھرا شیر ۔ کے گانے کی فلم بندی

گزشتہ روز باری سٹوڈیو میں کی گئی نغمہ نگار الطاف باجوہ کے اس لکھے ہوئے گانے گلوکارہ نصیبولال کے گائے ہوئے گانے کو اداکار حیدر علی اور اداکارہ آمنہ ملک پر فلمایا گیا اس موقع پر فلم انڈسٹری کے معروف کوریوگرافر پپو سمراٹ نے ڈانس کی ڈائریکشن دی فلم ۔ اتھرا شیر ۔ کے اس گانے کی فلمبندی کے موقع پر موجود دیگر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں نے اداکارہ آمنہ ملک کے کام کو دیکھتے ہوئے آنے والے وقتوں کی کامیاب اداکارہ ہونے کی پیشن گوئی کی اتھرا شیر ۔ کی کہانی مکالمے فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر ناصر ادیب نے لکھے میوزک ڈائریکٹر طافو ۔ گلوکارہ نصیبو لال کی آواز میں ہی فلم کے تمام گانے ریکارڈ کیے گئے ہیں فلمساز و اداکار حیدر علی نے بتایا کہ اس فلم میں پنجاب کا کلچر متعارف کرایا گیا ہے اس فلم کو آج کے دور کے مطابق بنایا جا رہا ہے یہ فلم تقریباً مکمل ہو چکی ہے ۔

شیئرکریں