معروف گلوکارہ صومیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا صومیہ خان پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جن کو دبئی یہ سٹیٹس مل ہے صومیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یو اے ای حکومت اور خاص کر دبئی حکام بالاکا شکریہ ادا کرتی ہوں جہنوں نے مجھے عزت اور مان دیا صومیہ خان نے کہا کہ دبئی میرا دوسرا گھر ہے میرا بچپن یہیں پر گزرا ہے دبئی امیگریشن حکام نے مجھے دبئی کا گولڈن ویزہ جاری کیا ہے جس پر ان کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں مجھے یہ ویزہ میرے ٹیلنٹ کی وجہ سے دیا گیا ہے اب میں دبئی میں اپنے شوز بھی باقاعدگی سے منعقد کیا کروں گی یہاں پر مقیم پاکستانیوں کے لئے بہت کچھ نیا کرنے والی ہوں۔
