پی ٹی وی لاہورکے لائیو پنجابی پروگرامز کی دھوم

پروگرام اج دے مہمان اور ساڈے نال پی ٹی و ی نیشنل پر سوموار اور منگل کو دکھایا جاتا ہے
تفریح سے بھرپوران پروگرامز میں ہر عمر اور طبقے کے افراد کی دلچسپی کا خاص خیال رکھا گیا ہے
پروگرام کی تیاری میں جی ایم اور پی ایم لاہور کی خصوصی دلچسپی، ناظرین کی پذیرائی

ملک کے طول و عرض کی ثقافت کو فروغ دینا اور علاقائی کلچر کے رنگ چار سو بکھیرنا صرف پی ٹی وی کا ہی طرہ امتیاز ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ٹیلیویژن کے علاقائی چینل پی ٹی وی نیشنل پرلاہور مرکز کے پنجابی کے دونوں پروگرامز کو ناظرین کی طرف سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ پنجابی زبان کے پروگرام اج دے مہمان سوموار اور ساڈے نال منگل کوشام ساڑھے چھ بجے نشر کئے جاتے ہیں۔ دو نوں پروگرامز پی ٹی وی کے علاقائی زبانوں کے چینل پی ٹی وی نیشنل پربراہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔ تفریح سے بھرپوران پروگرامز میں ہر عمر اور طبقے کے افراد کی دلچسپی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔پروگرام کی تیاری میں لاہور مرکز کے جنرل منیجر فیاض وڑائچ اور پروگرام منیجر قیصر شریف خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
دل کو مو ہ لینے والی خوبصورت موسیقی پر مبنی پروگرام ساڈے نال پروڈیوسر محمد الیاس چوہدری کی پیشکش ہے۔ جس میں کومل راجہ اور علی عثمان باجوہ میزبانی کے فرائض دے رہے ہیں۔ جبکہ پروگرام اج دے مہمان کے پروڈیوسر سجاد بخاری ہیں۔
ٍ پی ٹی وی نیشنل کے ان علاقائی پروگررام میں میوزک، شو بز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شرکت کرتی ہیں اور اپنے فن کا جاوو جگاتی ہیں۔پنجابی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے پروگرام میں ایک کلچرل رپورٹ اور دستاویزی فلم کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ معلومات اور صحت مند تفریح سے مزین ان پروگرام کو ناظرین میں بے حد پسند کیا جا رہاہے۔

شیئرکریں