تابندہ علی نے عید میلہ لوٹ لیا،اپنی پرفارمنس سے سب کو مات دے دی،

ڈاکٹر اجمل ملک کے ڈرامے”کڑی پٹاکے ورگی“ میں جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دلوں میں گھر کرلیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر)فلمسٹارتابندہ علی نے عید میلہ لوٹ لیا،اپنی پرفارمنس سے سب کو مات دے دی،تفصیلات کے مطابق فلمسٹار تابندہ علی جنہوں نے ہدائتکار ڈاکٹر اجمل ملک کے شالیمار تھیٹر میں لگائے گئے عید کے خصوصی ڈرامہ”کڑی پٹاکے ورگی“ میں جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل لوٹ لیئے۔ان کی شاندار پرفارمنس نے ڈرامہ کو چار چاند لگادئیے۔ایک ملاقات کے دوران تابندہ علی نے بتایاکہ عید کا خصوصی ڈرامہ ہونے کی وجہ سے ان کا ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ مقابلہ سخت تھا اور انہوں نے اپنی پرفارمنس کے لیئے قیمتی ڈریسزبھی تیار کروائے ہوئے تھے وہ اپنے پرستاروں کی مشکور ہیں کہ انہوں نے ان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔تابندہ علی نے کہاکہ میں نے اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیئے کوریوگرافرز کی خدمات حاصل کی ہوئی تھیں جنہوں نے انہیں عید سے قبل ہی اتنی زیادہ ریہرسلز کروادی تھیں کہ انہیں اپنی پرفارمنس بہتر بنانے کا موقع ملا۔تابندہ علی نے مذید کہاکہ انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے کہ وہ اپنی بہتر پرفارمنس کی بدولت اپنے ہدائتکار اور پروڈیوسرزاور شائقین کی نظروں میں سرخرو ہوگئی ہیں انشاء اللہ آئندہ بھی وہ اپنی بہترین پرفارمنس کی بناء پر اسی طرح کامیابیاں سمیٹتی رہیں گی۔

شیئرکریں