ماڈلنگ اور ایکٹنگ میں کامیابی کے لئے شارٹ کٹ کی متلاشی نہیں ماڈل و اداکارہ عروج بٹ

انٹرویو انجم شہزاد

ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی کیونکہ میں محنت پر یقین رکھتی ہوں شوبز میں کامیابی کا شارٹ کٹ کوئی نہیں راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی جلد ہی منظر عام سے غائب ہو جاتی ہیں ان خیالات کا اظہار شوبز میں نو وارد ماڈل و اداکارہ عروج بٹ نے ایک ملاقات میں کیا پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا شوبز میں کام کا آغاز بطور ماڈل کیا فیملی سے بڑی مشکل سے اجازت ملی کیونکہ اکثر فیملیز یہ سمجھتی ہیں لڑکیوں کے لیے شوبز اچھی فیلڈ نہیں مگر میرا کہنا ہے کہ انسان اپنا ماحول خود بناتا ہے فیلڈ کوئی بری نہیں ہوتی چند انسان اچھے یا برے ہوتے ہیں جن کی وجہ سے کسی بھی شعبے کے بارے میں اپنی رائے قائم نہیں کر لینی چاہیے چند گندی مچھلیاں تالاب کو گندا کر دیتی ہیں عروج بٹ نے کہا ماڈلنگ سے کام کا آغاز کیا اداکاری کی آفرز ملنا شروع ہو گئیں میں اپنی پرفارمنس سے اپنا نام بناناچاہتی ہوں جنگلی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کروں گی فلم میں کام کی آفر ہے مگر ابھی فلم میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں پاکستان میں ٹی وی ڈرامہ اپنی مقبولیت کے عروج پر ہیں

شیئرکریں