معروف فیشن ڈیزائنر و گلوکارہ ربیعہ منہاس جلد ہی نیو برانڈ “بیا ہارون”کی لانچنگ کریں گی

انٹرویو

انجم شہزاد

معروف فیشن ڈیزائنر و گلوکارہ ربیعہ منہاس اپنے نیو برانڈ “بیا ہارون” کی لانچنگ کی تیاریوں میں مصروف ‘گزشتہ دنوں ایک ملاقات میں ربیعہ منہاس نے بتایا کہ کچھ عرصہ اپنے پہلے برانڈ “بیا کٹیور” کی لاہور کے معروف رائل یام کلب میں ایک فیشن شو کے ذریعے لانچنگ کی جس میں فیشن انڈسٹری اور شوبز انڈسٹری کے نمایاں افراد نے شرکت کی ہمارا برانڈ کافی مقبول بھی ہوا مگر ایک کمی محسوس ہوئی کہ صرف لیڈیز کی ورائٹی تھی اب مردانہ وراہٹی بھی شامل کی گئی ہے جس کا جلد ہی دوبئی میں شوٹ ہوگا جبکہ صفر کا مہینہ ختم ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر لاہور میں ایک بڑا فیشن شو کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اس برانڈ کے آفیشل لوگو کی رونمائی بھی کی جائے گی ربیعہ منہاس نے کہا کہ پاکستان میں فیشن اںڈسٹری عروج کی جانب گامزن ہے اب کرونا اور لاک ڈاون کے بعد حالات بہتری کی جانب جاری ہیں ہم آجکل برانڈ لانچنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں گلوکاری بھی جاری ہے گلوکاری فیلڈ میں بھی مںفرد پہچان بنائی ھے

شیئرکریں