فیشن انڈسٹری میں جلد دھماکہ دار انٹری ہوگی – نامور بیوٹیشن فیشن ڈیزائنر لبنیٰ طاہر خان

نامور بیوٹیشن فیشن ڈیزائنر لبنیٰ طاہر خان

لاہور شوبز رپورٹر

پاکستان میں فیشن انڈسٹری اس وقت کافی ترقی کر چکی ہے شمس فیشن شوز میں میرے بنائے ہوئے ڈریسز پہن کر ماڈلز نے وا ک کی اب جلد ہی برائیڈل ڈریسز کے حوالے سے ہونے والے فیشن شو میں ماڈل میرے ڈیزائن کیے ہوئے ڈریسز پہن کر ریمپ پر جلوے دکھائیں گی ان خیالات کا اظہار اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی نامور بیوٹیشن اور فیشن ڈیزائنر لبنی طاہر خان نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں کہا اسلام آباد کے علاوہ دیگر شہروں میں ہونے والے فیشن شوز میں بھی شرکت کروں گی لبنی طاہر نے کہا جس طرح بطور بیوٹیشن اپنی منفرد پہچان بنائی اسی طرح فیشن کی دنیا میں الگ مقام بناؤ گی کبھی کسی سے جیلس نہیں ہوئی اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ایک اور سوال کے جواب نہیں کہا برائیڈل پارٹی فنکشنز کے علاوہ ٹی وی اور فیشن شوز میں میک اپ کے حوالے سے بھی ایک پہچان ہے لبنیٰ طاھر نے کہا شوبز کے میک اپ اور پارٹی میک اپ میں زمین آسمان کا فرق ہے جبکہ ہمسایہ ملک میں ڈراموں میں بہت ہی میک اپ ہوتا ہے لبنیٰ طاھر نے کہا گلوکاری کا بھی شوق ہے مگر اس شوق کو ابھی دبا کے رکھا ہوا ہے

شیئرکریں