سی سی پی او و ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات پر تعریفی اسناددینے کی تقریب

ڈولفن ہیڈ کوارٹر ز والٹن میں اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام۔

ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے تقریب کے دوران اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش سے نوازا۔

تقریب کا اہتمام کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ترجمان

ڈولفن کی تمام ڈویژنو ں میں بالترتیب 56آفیسرز و آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

تمام سپر وائزی آفیسرز کو اس حوالہ سے ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں، ایس پی ڈولفن

عوام الناس کی خدمت کے جذبہ سے سرشار اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

بر وقت حوصلہ افرائی سے فورس کے مورال میں اضافہ ہوتا ہے ایس پی ڈولفن راشد ہدایت

بطور کمانڈر ڈولفن سکواڈ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھر پور اقدامات کروں گا۔ راشد ہدایت

جزا و سزا کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن

اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ایس پی ڈولفن

ہر آفیسر و آفیشلز کی انفرادی طور پر کارکردگی جانچنے کے لیے باقاعدہ ایک مکینزم ترتیب دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت

شیئرکریں