بھنگڑا سٹار شاہد سونوکے گھر ڈکیتی کی واردات،

نامعلوم ڈاکو شاہد سونوکے گھر سے موبائل اور نقدی لے اڑی،الماری کھولنے کی کوشش میں الارم بج اٹھا جس سے وہ فرار ہوگئے ۔

گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرو ں کی فوٹیج پولیس کو دے دی ہے جس پر مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ شاہد سونو

بھنگڑا سٹار شاہد سونو کے گھر ڈکیتی کی واردات،نامعلوم ڈاکو شاہد سونو کے گھر سے موبائل اور نقدی لے اڑے،الماری کھولنے کی کوشش میں الارم بج اٹھا جس سے ڈر کر ڈاکو فرار ہوگئے،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج لے کر نامعلوم ڈاکوءوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق بھنگڑا سٹار شاہد سونوکے گھر گذشتہ روز نامعلوم ڈاکو گھس آئے جنہوں نے شاہد سونوکاموبائل اور پرس اٹھالیا جس میں 50 ہزار کے قریب نقدی تھی جب انہوں نے گھر میں موجود الماری کھولنے کی کوشش کی تو اس میں لگا سیکیورٹی الارم بج اٹھا جس سے ڈر کر وہ ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے الارم بجنے پر شاہد سونو وہ گھر کے دیگر افراد اٹھے تو گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھ کر انہیں معلوم ہوا کہ ڈاکوءوں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی ہے اور ان کا موبائل اور پرس ساتھ لے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی الارم بروقت بجنے پر وہ بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں ۔ شاہد سونونے بتایاکہ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج مقامی تھانہ کو دے دی ہے اور انہوں نے ان نامعلوم ڈاکوءوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ شاہد سونو کا کہنا ہے کہ گلیوں میں پولیس کی گشت نہ ہونے سے ان ڈاکوءوں کو عقبی دروازے سے اندر گھسنے کا موقع ملا بحرحال وہ کسی بڑے مالی و جانی نقصان سے بچ گئے ہیں پولیس کو اب ان کے خلاف جلد از جلد کاروائی کرنی چاہیئے تاکہ یہ سماج دشمن عناصر جلد قانون کی گرفت میں آسکیں ۔

شیئرکریں