فلمسٹار لائبہ خان نے اپنی سالگرہ 5 اگست کو منانے کا اعلان کردیا

شوبز اور صحافت سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی،مقامی ہال میں سالگرہ تقریب منعقد کی جائیگی جس میں میوزک پروگرام بھی ہوگا۔

لاہور(شوبزرپورٹر) فلمسٹار لائبہ خان نے اپنی سالگرہ5 اگست کو منانے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق لائبہ خان کی سالگرہ3 اگست کو تھی مگر چند گھریلو مصروفیات کی بناء پر لائبہ خان نے سالگرہ نہیں منائی اب انہوں نے اپنی سالگرہ 5 اگست کو منانے کا اعلان کردیا ہے۔ایک ملاقات کے دوران لائبہ خان نے کہاکہ ان کی سالگرہ کی تقریب مقامی ہال میں منعقد کی جائیگی جس میں شوبز اور صحافت سو وابستہ شخصیات شریک ہوں گی ایک سوال کے جواب میں لائبہ خان نے کہاکہ وہ ہر سال اپنی سالگرہ اپنے شوبز دوستوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے مناتی ہیں اس لیئے یہ سالگرہ بھی بہت دھوم دھا م سے منائی جائیگی لائبہ خان نے کہاکہ اس تقریب میں شریک ہونے والے دوستوں کو دعوت دے دی گئی ہے اس تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد ایک میوزک پروگرام بھی منعقدکیاجائیگا جس میں معروف گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے تقریب کے اخیر میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیاہے۔

شیئرکریں