کامران کامی کے لیئے چئیریٹی شوکا انعقاد،شوبز سے وابستہ افراد کی شرکت،گلوکاروں کی پرفارمنس

مخیر حضرات کی طرف سے علاج کے لیئے 5 لاکھ کی امداد،خاور نعیم ہاشمی کی جانب سے ایک لاکھ کا چیک

لاہور(شوبزرپورٹر)کینسر کے ساتھ زندگی کی جنگ لڑنے والے گلوکار کامران کامی کے لیئے چئیریٹی شوکا انعقاد،اس چئیریٹی شوکا انعقاد ماہنامہ زنجیر کے پلیٹ فارم سے پنجابی کمپلیکس پلاک میں کیا گیا۔ جسے غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر اور ایس ڈبلیو رضوی المعروف ٹائیگر شاہ ڈپٹی ایڈیٹر ماہنامہ زنجیرنے منعقدکیا۔ اس شوکے دیگر آرگنائزرزمیں جرار رضوی،میگھاجی،طارق طافو،ناصر بیراج،مختار احمد اور وسیم حسن تھے۔اس چئیریٹی اور فنڈ ریزنگ شومیں شوبز سے وابستہ شخصیات شریک ہوئیں جن میں فلمسٹارتابندہ علی،لائبہ خان،شاہد سونو،غفار لہری،علی نواز،امیراحمد،روزبٹ،سعید سیکی،حنا ملک،روبی شہزاد،فوزیہ مہر،ڈاکٹر تبسم،جانوبابا،عینی طاہرہ،جوجی علی خان،بیاخان،رخسار،ضامن عباس،نوازخان،شرافت علی خان،میاں راشدفرزند،بلاول علی خان،نرمل شاہ،رباب علی،علیزے راجپوت،طحٰہ طافو،مسکان لتا،کائنات علی،سمیرا شمع،عالیہ بخاری،عباس رائے،نغمانہ جعفری،دانش کھچی،رضوان،خواجہ نصیر،وسیم حسن شامل تھے۔جبکہ صحافیوں کی ایک کثیرتعدد بھی شریک ہوئی جن میں ٹھاکر لاہوری،طاہربخاری،شکیل زاہد،زین مدنی،شہزاد فراموش،ملک آصف شہزاد،ماجد ملہی،عمران راج،حسن عباس زیدی،ظہیر شیخ،شیخ بلال احمد،قربان پرنس،خضر عباس،فیصل بٹ ندیم نذر،انجم شہزادو دیگر شامل تھے۔ٹائیگر شاہ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ اس شوکامران کامی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فنکاروں،گلوکاروں و صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامران کامی کے علاج کے لیئے تقریباً چار لاکھ نقدی اور ایک لاکھ کا چیک اکٹھا کیا۔اس موقع پر ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد پلاک سے کامران کامی کے لیئے ایک سرکاری چئیریٹی شوکا انعقاد بھی کیا جائیگا اور سرکاری سطح پر بھی کامران کامی کے علاج کے لیئے مالی مدد کی جائیگی۔ٹائیگر شاہ نے مذید کہاکہ وہ اس چئیریٹی شومیں شریک ہونیوالے سب مہمانوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کامران کی مدد کی۔گلوکارہ میگھانے کہا کہ ہم سب آج ایک نیک مقصد کے لیئے اکٹھے ہوئے ہیں جس کا اجر ہمیں اللہ تعالیٰ نے دینا ہے اس لیئے ہم سب کو اس کار خیر میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ کامران کامی اس موذی مرض سے چھٹکارہ پاکر ایک نارمل انسان کی زندگی جی سکے۔میگھاجی نے کہاکہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آج ہماری کال پر ساری فنکار برادری اکٹھی ہوئی ہے اور وہ لوگ بھی آئے جنہیں ہم بلانا بھول گئے اور انہوں نے اپنی بساط کے مطابق مدد کی انشا ء اللہ اب جلد کامران کامی زندگی کی طرف لوٹے گا۔

شیئرکریں