ڈاکٹر چوہدری تنویرسرور کی کتاب ”قلم اور کالم“ کی تقریب رونمائی آج الحمرا ادبی بیٹھک میں منعقدکی جائیگی۔

لاہور(شوبزرپورٹر)معروف کام نگار و صحافی ڈاکٹر چوہدری تنویر سرور کی کتاب”قلم اور کالم“ کی تقریب رونمائی آج شام الحمراء ادبی بیٹھک میں منعقدکی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق اس تقریب رونمائی کا انعقاد بزم بشیر رحمانی اور ایف جے رائیٹرز فورم کے زیراہتمام کیا جارہاہے اس تقریب میں مجیب الرحمان شامی چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان،سیف الدین سیف جی ایم پی ٹی وی لاہور مرکز،اجمل خان نیازی کالم نگار و دانش ور،ڈاکٹر صغریٰ صدف ڈی جی پلاک،نوید چوہدری سٹی 42،زبیرانصاری سرپرست اعلیٰ اپوا،راشدمحموداداکار و شاعر،ڈاکٹر اصغریزدانی اداکار و ماہرتعلیم،اورڈاکٹر ساجد تمنا ماہرتعلیممہمان خصوصی ہوں گے جبکہ یہ تقریب ایثار راناایڈیٹر روزنامہ پاکستان کی زیر صدارت منعقدہوگی۔اس تقریب میں نوازکھرل نظامت کے فرائض سرانجام دینگے۔اس تقریب سے شہزاداسلم راجہ،ندیم نظر،عقیل انجم،احتشام شامی،راشدعلی،صبا بانو،اقصیٰ صابر،حسن بانو،راشدممتاز،پروفیسر خالد محمود،افتخارخان،عمارہ کنول،حامدانوار،ایم ایم علی،طاہردرانی،نجمہ شاہین،فیاض قریشی،اسلم جاوید،غفار لہری،شکیل ملک،اعجاز لودھی،عارف نوناری،حفیظ چوہدری،عبدالصمداورعدنان عالم چوہدری تنویر سرور کی ادبی خدمات بارے اظہار خیال کریں گے۔اس کے علاوہ اداکار و کامیڈین غفار لہری،شاعر و گلوکاراسلم جاوید ہاشمی،پنجابی شاعر فیاض قریشی اور نجمہ شاہین بھی پرفارم کرینگی۔

شیئرکریں