میرے OST کی سنچری پوری ہوگئی ہے۔۔پلے بیک سنگر بینا خان

پلے بیک سنگر بینا خان نے ورلڈ کپ کے اس سیزن میں اپنے میدان میں سنچری پوری کر لی ہے۔ بینا خان نے ڈراموں کے ٹائٹل سونگز کا آغاز ۴۱۰۲ء میں ڈرامہ مور محل سے کیا اور ۵ سال کے قلیل عرصے میں OST کی سنچری مکمل کر لی ہے۔بینا خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ساحر علی بگا کے ساتھ سب سے زیادہ کام کیا۔ڈراموں کے علاوہ جیک پاٹ، ماہِ میر، ہلا گلا اور چین آئے نہ فلموں کے لئے بھی پلے بیک دیا۔ بینا خان کا کہنا ہے کی اس وقت وہ ڈرامہ کے علاوہ فلم کے گیت بھی گا رہی ہیں اس کے علاوہ لکس ایوارڈ میں شبنم کو بھی ان کی آواز میں ٹریبیوٹ پیش کیا جا رہا ہے جو کہ میرے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں۔

شیئرکریں