میری توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی ہے جس کا سہرا میں اللہ کے بعد اپ ے والدین کو دیتی ہوں – عفیفہ بٹ

عفیفہ کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش لاہور میں ہوئی ،تیسر جماعت سے ہی انہیں اسکول میں گانے کا موقع مل گیا جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ گانے میں دلچسپی لی بہت سے مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑتی چلی گئیں کامیابی کے جھنڈے نہ صرف یوتھ فیسٹول میں گاڑے بلکہ ماڈلنگ کی فیلڈ میں بھی اپنے جوہر دکھائے اور متعدد انعامات جیتے ،کھیلوں کی دنیا میں اپنا نام بھی بنایا اور میڈل کا تمغہ جیت کر اپنے والدین کا نام بلند کیا
عفیفہ کا کہنا ہے کہ اپنے اسٹڈی کی مصروفیت سے وہ وقت نکال کر اب کانسرٹ فیسٹول فیشن شو کر رہی ہیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے اس شوق کے لئے اکثر انہیں اپنی پسندیدہ چیزوں کی قربانی بھی دینی پڑی جیسے انہین کولڈ ڈرنک اور کھٹی میٹھی اشیا کھائے عرصہ گزر گیا
عفیفہ نے ٹی وی پلے بیک ،کمرشل کے جنگل اور سرائیکی گائیکی میں بھی اپنا نام کمایا ، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنا ذاتی گانا جلد ہی وہ منظر عام پر لائیں گی
ان کا کہنا ہے کہ مجھے میری توقعات سے بڑھ کر کامیابی ملی ہے جس کا سہرا میں اللہ کے بعد اپ ے والدین کو دیتی ہوں

شیئرکریں