فیاض الحسن چوہان پر جادو کے توڑ کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں ، پیر سید سہیل بخاری

ماہر تقویم روحا نیات و عملیات پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی ؒ لاہور نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان کے مطابق ان پر جادو کیا جارہا ہے اور انکے دفتر سے ہڈیاں بھی برآمد ہو ئیں ہیں اس پر رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ وزیرموصوف کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے میں انکے جادو کا توڑکر دیتا ہوں اور توڑ کے نتیجے میں آئندہ ان پر کسی قسم کے جادو کا اثر نہیں ہوگا ۔ یا د رہے کہ سید سہیل بخاری 37سال سے ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چئیرمین ایشین ایوارڈ ز ہیں اور انکا خاندانی کام روحانیات و عملیات کا ہے۔

شیئرکریں