گلوکارہ مہناز کی چھٹی برسی پر تنویر آفریدی کا خراج تحسین،

’’میرا پیار تیرے جیون کے سنگ رہے گا‘‘ لائیو گا کر حاضرین کوداد دینے پر مجبور کردیا۔
لاہور(شوبزرپورٹر)معروف گلوکاہ مہناز بیگم کی چھٹی برسی پر گلوکار تنویر آفریدی کا خراج تحسین،’’میرا پیار تیرے جیون کے سنگ رہے گا‘‘ لائیو گا کر حاضرین کوداد دینے پر مجبور کردیا،تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی چھٹی برسی کے موقع پر کراچی جم خانہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جن میں سید سردار علی شاہ صوبائی وزیر تعلیم وکلچر سندھ حکومت بطور مہمان خصوصی شامل تھے جبکہ شوبز سے وابستہ افراد کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اس موقع پر مختلف شخصیات نے مہناز بیگم کی فنی زندگی پر اظہار خیال کیا اور گلوکاروں نے ان کے گائے ہوئے معروف گانے سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔اس موقع پر گلوکار تنویر آفریدی نے مہناز بیگم کا مشہور زمانہ گیت ’’میرا پیار تیرے جیون کے سنگ رہا گا‘‘ لائیوآرکسٹرا کے ساتھگاکر حاضرین کوکھڑے ہوکر داد دینے پر مجبور کردیا۔تقریب کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے پر ایوارڈز بھی تقسیم کیئے گئے۔ اس تقریب کا اہتما م گلوکار ہ عشرت جہاں کی صاحبزادی اور گلوکارہ مہناز بیگم کی بہن عروسہ علی کی جانب سے کیا گیا تھا۔پروگرام کے آرگنائزرزمیں امجد حسین شاہ اور متین محمود بھی پیش پیش تھے۔

شیئرکریں