لاہور کے معروف کامیڈین غفارلہری کی حیدرآباد میں تقریب پزیرائی

لاہور کے معروف کامیڈین غفارلہری کی حیدرآباد میں تقریب پزیرائی

تقریب کی صدارت اسلم خان دیسوالی نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسلم محمود دہلوی تھے.لاہور کے معروف کامیڈین غفارلہری گزشتہ دنوں اپنی فیملی میں شادی اور چند ثقافتی شوز کے لئے کراچی کے دورے پر آئے وہاں سے انہیں حیدرآباد تقریب پذیرائی کے لیے بلایا گیا.تقریب پذیرائی کا اہتمام نیو حیدرآباد اسٹیج کونسل کی طرف سے کیا گیا.تقریب کے آرگنائزرز میں خالد عمران شبیر احمد تابش ریاست علی مختار احمد ندیم خانزادہ عارف رضا صابر ایچ راجپوت خالد جہانگیر کامران خان ریاض علی رضا ناصر تلاش محمد رفیق راجپوت تھے.تقریب میں غفارلہری کے فنی حوالے سے ان کی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور مہمانوں نے غفارلہری کو پھولوں اور سندھی اجرک سے لاد دیا تقریب میں ملک یوسف جمال نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے غفارلہری نے کہا مجھے جو پیار سندھ کراچی اور حیدرآباد سے ملا میں اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا بالخصوص اسلم محمود دہلوی کا مشکور ہوں جنہوں نے اتنی عزت اور پیار سے نوازا میں یہاں ایک ہفتہ کے لئے آیا تھا مگر مجھے پندرہ دن سے زیادہ یہ قیام کرنا پڑا اب انشاء اللہ آئندہ بھی شوز کے لئے کراچی حیدرآباد آتا جاتا رہو گا.اسلم محمود دہلوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ٹیلنٹ کی قدر کی ہے اور غفارلہری پاکستان کا باصلاحیت اداکار اور کامیڈین ہیں

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں