جے پروڈکشن،اور آئی کون سٹوڈیو کا مشترکہ میوزیکل ایوارڈ شو 10جنوری کو پنجابی کمپلیکس میں ہوگا، راشد جٹ

جے پروڈکشن،اور آئی کون سٹوڈیو کا مشترکہ میوزیکل ایوارڈ شو 10جنوری کو پنجابی کمپلیکس میں ہوگا، راشد جٹ

شو میں ملک کے نامور فنکار شریک ہوں گے، جن کو ان کی فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا، فیصل شہزاد

آر ، جے پروڈکشن،آئی کون سٹوڈیو کے زیر اہتمام میوزیکل ایوارڈ شو 10جنوری کو پنجابی کمپلیکس میں منعقد ہوگا، جس میں ملک کے نامور فنکار شرکت کریں گے، ان خیالات کا اظہار معروف آرگنائزر اور آر جے پروڈکشن کے روح رواں راشد جٹ نے ایک ملاقات میں کیا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اندرون اور بیرون ملک ہماری کمپنی شوز کرواتی رہتی ہے جلد ہی شارجہ اور دوبئی میں بھی شوز کرنے ہیں، جن کے لیئے کاسٹ فائنل کر لی گئی ہے، جس میں فیصل شہزاد میرے ساتھ آرگنائزر ہیں، جبکہ 10جنوری کو پنجابی کمپلیکس میں ہونے والے شو میں نامور فنکار پرفارم کریں گے، جبکہ فلم، ٹی وی، سٹیج سے وابستہ افراد کو ان کی فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایوارڈز بھی تقسیم کیئے جائیں گے،اس شو میں سٹی ٹویلو نیوز ہمارا میڈیا پارٹنر ہے، فیصل شہزاد نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کے لیئے آکسیجن کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ہم اپنے فنکاروں کو ملک اور بیرون ملک پرموٹ کرتے ہیں، بیرون ملک بھی ہمارے شوز کو کافی پذیرائی حاصل ہوتی ہے،
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں