کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کے سالانہ انتخابات میں شجر الدین چئیرمین ، طاہر بخاری صدر اور ٹھاکر لاہوری جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ سالانہ انتخابات پنجاب انسٹیٹوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر نزد قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کئے گئے۔ صدر کے مقابلے کے لئے طاہر بخاری اور معین زبیر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ تھا، طاہر بخاری کامیاب رہے۔ نائب صدر کے لئے روزنامہ ایکسپریس کے میاں اصغر سلیمی اور نوید اختر صدیقی مقابلے میں تھے، اصغر سلیمی نائب صدر منتخب ہوگئے، ٹھاکر لاہوری بلامقابلہ سیکرٹری جنرل بننے میں کامیاب رہے۔سی جے ایف پی کے انتخابات میں حسن عباس زیدی نے چیف الیکشن کمیشن کے فرائض انجام دیئے جبکہ علی عابدی اور جبار صدیقی ممبران میں شامل تھے۔ اس موقع پر سینئر شوبز جرنلسٹ زین مدنی حسینی سینئر نائب صدر، وقار اشرف خرانچی ، سیکرٹری اطلاعات جبار صدیقی، اشفاق حسین نائب صدر، سینئر جوائنٹ سیکرٹری حسن عباس زیدی،جوائنٹ ظہیر شیخ، نوین علی ایڈیشنل سیکرٹری، علی عابدی آفس سیکرٹری جبکہ قربان پرنس اور قاسم ارشد کو سیکرٹری ایونٹس کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ اس موقع پر سی جے ایف پی کی سپریم کونسل کا بھی اعلان کیا گیا، شجرالدین سپریم کونسل کے چیئرمین جبکہ سینئر ممبر ندیم سلیمی، سیف اللہ سپرا، ندیم نظر، خالد ابراہیم اور فرزانہ چوہدری سپریم کونسل ارکان میں شامل ہیں۔ سالانہ انتخابات کے اس فیسٹیول میں پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران، نامور فلم ڈائریکٹر پرویز کلیم،الطاف حسین، ڈائریکٹر الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم سید نوید بخاری ، اداکار اچھی خان، سیف علی خان، گلوکار ناصر بیراج ، مختار احمد، احتشام سہروردی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ فنکاروں نے کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کی نو منتخب باڈی کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
