پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کی ایگزیکٹیو باڈی کی مرکز اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آمد

پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کی ایگزیکٹیو باڈی کی مرکز اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان آمد افتخار خان، عقیل انجم، ندیم نظر سمیت دیگر سینئر صحافیوں کی شرکت سینٹرل سیکرٹریٹ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اچھرہ میں پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کی ایگزیکٹیو باڈی کی آمد، افتخار خان بانی و چیرمین، ندیم نظر ، عقیل انجم اعوان، طاہر درانی، امداد الہیٰ، انجم شہزاد، سلمان حمید، توقیر ساجد کھرل, اقبال کمبوہ، فضل عباس، وہاب ملک،ذیشان یوسف اور محمد عمار خان سینئر صحافیوں پر مشتمل ایگزیکٹیو باڈی نے مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات عدیل چوہدری کے ساتھ تفصیلاً ملاقات کی اور جمعیت کے پوزیٹو اور سوفٹ امیج اور طلبہ کے لئے کئے گئے فلاحی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا ، جن میں امداد طلبہ پروگرام ، الفلاح اسکالر شپ ، ایجوکیشن ایکسپوز و کتاب میلہ وغیرہ منصوبوں کو سراہا ، جن میں لاکھوں طلبہ فائدہ مند ہو رہے ہیں ، اس موقع پر مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سعد سعید نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں جمعیت کی تعلیمی بجٹ پر چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے بریف کیا اور سوالات کے جوابات دئیے۔

شیئرکریں