ذوالفقار علی زلفی کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا تعینات کردیا گیا ہے

کافی عرصہ سے الحمرا میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے ایک تجربہ کار اور ادب و ثقافت کا بھی تجربہ رکھنے والے ذوالفقار علی زلفی کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا تعینات کردیا گیا ہے ذوالفقار علی زلفی گزشتہ تین دہائیوں سے ادب و ثقافت کے میدان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ذوالفقار علی زلفی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے ترجمان الحمرا کے مطابق ذوالفقار علی زلفی ایک تجربہ کار آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی پائے کے آرٹسٹ بھی ہیں ذوالفقار علی زلفی کا کہنا ہے کہ الحمرا اپنی تہذیب و ثقافت کی بھر پور انداز میں پرموشن جاری رکھے گا اور اپنی تجربہ کار ٹیم کے ساتھ ترکی کی منازل طے کریں گے

شیئرکریں