رپورٹ، تصاویر، انجم شہزاد
کامیڈی ڈرامہ وقت کی ضرورت ہے،کیونکہ ٹینشن زدہ ماحول میں اصلاحی کامیڈی کے ذریعے عوام کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہمارا مشن ہے، ڈائریکٹر ، پروڈیوسر محمد الیاس چوہدری
لوگ کامیڈی کے نام پربے ہنگم اچھل کود،ذومعنی گفتگو ،دکھا رہے ہیں، جبکہ ہمارے اس ڈرامہ میں معاشرتی مسائل، پر ہلکے پھلکے انداز میں سچوایشنل کامیڈی دیکھنے کو ملے گی، رائٹر توقیر بن اسلم،
پاکستان ٹیلی ویژن قومی چینل ہے، اور اس نے ہمیشہ قومی چینل ہونے کا ثبوت دیا ہے، پی ٹی وی کے ڈرامے ہمیشہ عالمی میعار کے حامل رہے اور پی ٹی وی نے ہمیشہ اپنے ڈراموں کے ذریعے اصلاح معاشرہ کی ذمہ داری بھی نبھائی، پی ٹی وی ڈرامہ ہمیشہ حقیقت کے قریب تر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ نا صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستانی ڈرامہ اب بھی بام عروج پر ہے۔ اور جب بات کامیڈی کی ہو تو اس میں بھی پی ٹی وی نے ہمیشہ میعار ملحوظ خاطر رکھا اور بڑے نامور لکھاریوں نے پی ٹی وی کے لیئے بھی عمدہ مزاح تخلیق کیا، جنجال پورہ، ففٹی ففٹی، سونا چاندی،انکل سرگم،اور بہت سے ڈراموں نے دھوم مچائی،اور ان ڈراموں کے فنکار آج بھی عوام میں مقبول ہیں،جبکہ اب اگر دیگر چینلز پر کامیڈی ڈرامے دیکھے جائیں تو وہی چند فنکار وہی حرکتیں، وہی بے سروپا باتیں، اور سکرپٹ نا ہونے کے برابر، مگر پی ٹی وی نے ہمیشہ عوام کی تفریح طبع کے لیئے عمدہ میعاری، اور اصلاحی کامیڈی پیش کی، ان خیالات کا اظہار پی ٹی وی کے نامور پروڈیوسر الیاس چوہدری نے اپنے نئے کامیڈی سٹکام’’منجھی کتھے ڈاہواں‘‘کے آن سیٹ کے موقع پر اپنی مصروفیات سے ٹائم نکال کر کیا،الیاس چوہدری جن کے کریڈٹ پر کافی ڈرامے ہیں، ہمیشہ منفرد اور میعاری ڈرامہ بنانے کی کوشش کی ان کے شاہکار ڈراموں میں ہال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی سیریل ’دشت انا‘‘ کے علاوہ،دراڑ‘‘تریڑ‘‘دھی رانی‘‘گلشن آباد‘‘بے نقاب‘‘ سیریلز بنا کر اپنی مختلف پہچان بنا چکے ہیں، اس کے علاوہ میوزک شو ’’جی آیاں نوں‘‘ بھی پروڈیوس کر چکے ہیں، الیاس چوہدری نے دوران گفتگو بتایا کہ اس ڈرامہ میں بہت سے سٹیج کامیڈین بھی کام کر رہے ہیں، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ڈرامہ میں سٹیج والی جگتیں دیکھنے کو ملیں گی، یہ سٹکام ہے اس میں چند سٹاک کریکٹر ہیں باقی ہر قسط میں فنکار تبدیل ہوتے رہیں گے، ڈرامہ کی کہانی بڑی مضبوط ہے اس میں ایک ریٹائرڈ پولیس بینڈ ماسٹر دکھایا گیا ہے، جبکہ اس کے بیٹے نے تین شادیاں کر رکھی ہیں، بس ہر قسط میں مختلف سچوائیشن ہوتی ہے اور تین بیویوں کے شوہر کے ساتھ کیا کیا ہوتا ہے وہ ٹی وی سکرین پر ہی اچھا لگے گا، ڈرامہ کے رائٹر توقیر بن اسلم پہلے بھی کافی ڈرامے لکھ چکے ہیں انہوں نے بہت اچھی کہانی لکھی ہے،کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب کیا ہے کوشش کی ہے کہ ہر کردار انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ نظر آئے اس میں کس حد تک کامیاب ہوئے جب ڈرامہ آن ائر ہوگا تب ناظرین بتائیں گے، رائٹر توقیر بن اسلم نے کہا کہ میں نے کامیڈی کے علاوہ بھی کافی ڈرامے لکھے، کامیڈی لکھنے کا تجربہ کیسا رہا دیکھنے والے بتائیں گے، فضول اور اوچھی حرکتوں سے مزاح پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ سچوائیشنل کامیڈی دیکھنے کو ملے گی خاص کر ہم نے یہ کوشش کی کہ سٹیج آرٹسٹ ہونے کے باوجود سٹیج کا رنگ نظر نہ آئے، کامیڈی کے ساتھ ساتھ اصلاحی پہلو مد نظر رکھا اور معاشرتی مسائل کو بھی ڈسکس کیا ہے، ڈرامہ کا میں رول کرنے والے اداکار انعام خاں نے کہا کہ اس ڈرامہ میں مجھے کام کر کے اچھا لگا الیاس چوہدری کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ پہلے سے ہے مگر اس ڈرامہ میں ایک رول پولیس بنیڈ ماسٹر کا ہے کردار کی باریکیوں کو بھی مدنظر رکھنا اور کامیڈی بھی مشکل تو تھا مگر الیاس چوہدری نے جس طرح کردار کی جزیات کو سمجھایا تو آسان ہوگیا، یہ کردار میری فنی زندگی کا یادگار کردار ثابت ہوگا،تین بیویوں کے مظلوم شوہر کا کردار کرنے والے ظفر ارشاد نے کہا کہ سٹیج کی کامیڈی اور ٹی وی کی کامیڈی میں زمین آسمان کا فرق ہے حالانکہ کچھ کامیڈی ڈراموں یا شوز میں وہی کامیڈی چل رہی مگر اس پلے میں سچوایشن کے ذریعے کامیڈی تخلیق کی گئی اس میں رائٹر اور ڈائریکٹر کا کمال ہے، میرا کردار اس ڈرامے میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے ، میرے ساتھ میری تینوں بیویاں جو کرتی اس کے لیئے ڈرامہ آن ائیر ہونے کا انتظار کرنا پڑے گا،ڈرامہ میں ظفر ارشاد کی بڑی بیگم کا رول کرنے والی اداکارہ عینی طاہرہ نے کہا کہ میں عام زندگی میں بھی ہنسنے کھیلنے والی جولی طبیعت کی مالک ہوں، کامیڈی پلے ’’منجھی کتھے ڈاہواں ‘‘ میں کام کرنا اچھا تجربہ رہا، عام کامیڈی ڈراموں سے مختلف ہے اور اس میں کامیڈی کے نام پر پھکڑپن نہیں، فضول گفتگو نہیں، رائٹر نے اچھا مزاح لکھا ، تو ڈائریکٹر نے فنکاروں سے کام لیا، ورنہ آجکل جو کامیڈی ڈرامے بنائے جاتے وہ لپیٹے جا رہے ہیں، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں دعا خان، انعام خان، عینی طاہرہ، ظفر ارشاد، فرزین ملک، ثنا بٹ ، ہانی بلوچ اور دیگر شامل ہیں، رائٹر توقیر بن اسلم، ایسوسی ایٹ پروڈیوسر ملک ارشد شوکت ہیں، جبکہ پروڈیوسر و ڈائریکٹر الیاس چوہدری ہیں، الیاس چوہدری نے آخر میں کہا کہ کامیڈی ایک مختلف کام ہے جو نہ لکھنا آسان نا بنانا، مگر میں جی ایم پی ٹی وی لاہور سنٹر عبدالحمید قاضی اور پی ایم سید اظہر فرید کا مشکور ہوں کہ یہ ذمہ داری مجھ پر ڈالی، میں نے بھی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا میرے معاون پروڈیوسر اور فنکاروں نے تعاون کیا تبھی ہم اس کو اچھا بنا سکے ، ڈرامہ کی ریکارڈنگ جاری ہے،اب تک چار اقساط مکمل ہوچکی ہیں،جلد ہی پی ٹی وی سے آن ائیر ہوگی،