آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ کے ادارے مہمل کے زیراہتمام ایئر فورس کلب فالکن سوسائٹی میں ہونے والی تین روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی

آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ کے ادارے مہمل کے زیراہتمام ایئر فورس کلب فالکن سوسائٹی میں ہونے والی تین روزہ نمائش اختتام پذیر ہوگئی جس کا افتتاح ایئر وائس مارشل (ر) ساجد حبیب ۔ ہلال۔ امتیاز نے کیا تھا جبکہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری تھے ان کے ہمراہ معروف شاعر کالم نگار منصور آفاق نے بھی شرکت کی تھی آرگنائزر شعیب بن عزیز تھے آرٹ اینڈ کرافٹ کے دلدادہ لوگوں کے لئے یہ نمائش رکھی گئی تھی مقامی ہنر مندوں کے تیار کیے ہوئے بین الاقوامی معیار کے فن پاروں کو دیکھنے کے لئے ملک کی نامور شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے فیملیز کے ساتھ شرکت کی تھی۔

شیئرکریں