پاکستان ویجیٹیبل آئل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے سال 2021-22 کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران کا انتخاب کر لیا۔
طارق اللہ صوفی چئیرمین، شیخ امجد رشید سینئر وائس چئیرمین جبکہ شیخ کاشف رزاق وائس چئیرمین منتخب کر لئے گئے۔
پاکستان ویجیٹیبل آئل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا347 واں اجلاس ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے متفقہ طو ر پر سال 2021-22کیلئے عہدیداران کا انتخاب کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے طارق اللہ صوفی کو چیئرمین شپ کے عہدے کے لیے بلا مقابلہ منتخب کیا اسی طرح شیخ امجد رشید سینئر وائس چیئرمین اور اور شیخ کاشف رزاق وائس چیئرمین بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔پچھلے چئیرمین عبدالوحید نے الیکشن نتائج کا اعلان کیا اور نئے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی۔
شیخ امجد رشید نے سینئر وائس چیئرمین منتخب ہونے پر ایگزیکٹو کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوکنگ آئل انڈسٹری کو درپیش مسائل کی بحالی کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے کوشش کریں گے کہ بڑھتی قیمتوں پر قابو پایاجاسکے اور شہریوں کو مناسب قیمتوں پر معیار کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی دستیاب ہوسکے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مارکیٹ چیلنجز کا حل نکالنے کیلئے وہ اپنی نو منتخب ٹیم اور سالہا سال کے تجربے کے ساتھ کام کرتے ہوئے خلوص نیت اور بھرپور محنت سے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
طارق اللہ صوفی اور انکی ساتھ نو منتخب ٹیم یکم اکتوبر 2021 سے چارج سنبھال رہے ہیں۔ طارق اللہ صوفی اور شیخ امجد رشید اور منتخب ہونے والی تمام ٹیم تجربہ کار اور تجربہ کار تاجر ہونے کی وجہ سے صنعت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ منتخب ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران میں عاطف اکرام شیخ، میاں ایم اشفاق ملک، حسن منور، ایم منیب منوں، انجم رحمت، حسیب الرحمن، ناصر سلیم، جنا احتشام جاوید اور راجہ ابوبکر فاروق شامل ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کا خوردنی تیل کا شعبہ، جو 137 یونٹس پر مشتمل ہے جو ہربرس قومی طلب کو پورا کرنے کے لیے 4.5 ملین ایم ٹن بناسپتی اور کوکنگ آئل سالانہ تیار کرتا ہے۔ یہ شعبہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے حوالے سے قومی خزانے میں بہت بڑا حصہ ڈالتا ہے اسی لئے اس کا شمار پاکستان کے نمایاں ترین بزنس سیکٹرز میں ہوتا ہے۔
