پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئراداکارہ اورماہر تعلیم دردانہ بٹ کورونا کے باعث 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

دردانہ بٹ نے 1978 میں پی ٹی وی کے مزاحیہ خاکوں کے پروگرام ففٹی ففٹی سے اداکاری کا آغاز کیا،ایک کیمبرج اسکول میں بطور پرنسپل بھی فرائض سرانجام دیئے

اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کر دی

خالد ملک کی پوسٹ کے بعد دردانہ ملک کے مداحوں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ کینسر کا شکار دردانہ بٹ پر کورونا بھی حملہ آور ہوا۔ وہ گذشتہ کچھ روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ گذشتہ ہفتے اداکار خالد ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر دردانہ بٹ کی طبیعت ناسازی سے متعلق بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ دردانہ بٹ آپا کی طبیعت کافی ناساز ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔

شیئرکریں