سینئر صحافی ایونٹ آرگنائزر ناصر محمود شیخ کی ہنستی مسکراتی تحریر و پر مبنی کتاب ( لافٹر بک ) کے تعار فی تقریب منعقد ہوئی

گزشتہ شب ٹی ہاؤس ملتان میں سینئر صحافی ایونٹ آرگنائزر ناصر محمود شیخ کی ہنستی مسکراتی تحریر و پر مبنی کتاب ( لافٹر بک ) کے تعار فی تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت خالد مسعود خان نے کی جب کہ مہمان خاص کے طور پر ڈاکٹر انوار احمد پروفیسر عامر فہیم نے شرکت کی تقریب شروع ہونے سے قبل دوست احباب نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے تقریب سے خالد مسعود خان ڈاکٹر انوار احمد پروفیسر عامر فہیم سجاد جہانیاں اظہر سلیم مجوکہ ڈاکٹر فرزانہ کوکب رضی الدین رضی عامر شہزاد صدیقی شریف ظفر شاکر حسین شاکر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا دوران تقریب طنز و مزح کے چٹکلوں کی برسات بھی ہوتی رہی تقریب میں بڑی تعداد میں نامور شخصیات کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں ناصر محمود شیخ نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

شیئرکریں