حملہ غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے بعد کیا گیا، حماس کے جواب وار کے بعد اسرائیل نے تل ابیب کا بین الاقوامی ائیرپورٹ ہنگامی طور پر بند کر دیا
حماس کا اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر 100 سے زائد راکٹوں سے جوابی حملہ۔ تفصیلات کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے اور مسجد اقصیٰ پر حملے کرنے والی ظالم اسرائیلی فوج پر غزہ کی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے بھرپور جوابی وار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر 130 راکٹ داغے ہیں۔
NOW – Large rockets launched at Tel Aviv, Israel.pic.twitter.com/vKMOTbLSkn
— Disclose.tv 🚨 (@disclosetv) May 11, 2021