نوجوان ڈائریکٹر ندیم چیمہ کی فلم”36 گڑھ” کا پہلا آفیشل ٹیزر چاند رات کو ریلیز ہوگا۔

فلم کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹربشیر آصف، مصنف محمد کمال پاشا ،ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی بلو،میوزک وقاص علی ذیشان علی ،وارڈروب فادی اینڈ ایمان ،کوریوگرافر توقیر شاہ اور فائیٹ ڈائریکٹر محسن ظفر ہیں ۔ فلم کے پروڈیوسر بھی ندیم چیمہ ہیں جس کے لیڈ رول میں معمر رانا جب کہ دیگر کاسٹ میں
شفقت چیمہ، خالد بٹ، راشد محمود، وسیم علی، علی خان، اسلم حسن لندن اور ثناء فخر جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ نئے ٹیلنٹ عروج ،سوانہ راجپوت اور میرب اعوان کو شامل کیا گیا ہے۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم چیمہ نے کہا کہ یہ فلم محبت کے ایسے پھول کی کہانی ھے جو کنول کی طرح پانی میں نہیں بلکہ گرم اور خشک تپتے صحرا کی آگ میں پروان چڑھا اور محبت کی خوشبو بکھیرتے ہوۓ صحرا کی ظلمتوں سے ٹکرا گیا۔۔ اس منفرد کہانی کو میں نے اس فلم کو بہترین انداز سے فلمانے کے لئے پاکستان کے صحراؤں کی کئی دن خاک چھانی اور ایک بہترین لوکیشن کا انتخاب کیا۔ بہت سی مشکلات کا سامنا رہا لیکن میرے جنون جو مجھے بہترین سے کم پر مطمئن ہونے ہی نہیں دیتا مجھے تھکنے نہیں دیا میرے مالک اللہ کا ایسا کرم ہوا کہ فلم کا دوسرا بہترین سپیل مکمل کرکے ہی لوٹا ہوں۔۔میرے دوست اور سپر اسٹار معمر رانا نے جتنی محنت کے ساتھ کام کیا اور ایک ایک سین پر محنت کی وہ قابل تعریف ھے۔ایک سوال کے جواب ندیم چیمہ نے کہا کہ یہ ایسی فلم بنانے کی کاوش ھے جو ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے پروفیشنل کام کے ساتھ میں اپنے ملک کے نام کی نمائندگی کرسکوں ہمارے پاس جدید مشینری نہیں لیکن اس مشینری کا مقابلہ ہم اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے کرسکتے ہیں اور آگے بھی نکل سکتے ہیں۔۔بطور ڈائریکٹر میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمارا مقابلہ خود اپنے ساتھ ھے پاکستان فلم انڈسٹری کی ساکھ کو بحال کرنے کےلئے جب تک اسی طرح محنت نہیں کی جاۓ گی اس مقام کو پہنچنا مشکل ہوجائے گا جس کی باتیں مائیک پر آکر تو کی جاتی ہیں لیکن عمل میں نظر نہیں آتیں۔

شیئرکریں