کنول آفتاب نے ساتھی ٹک ٹاکر ذوالقرنین سے شادی کر لی،

کنول آفتاب نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے پذیرائی حاصل کی اور ٹک ٹاک پر بہت ہی مقبول ٹک ٹاکر ہیں، انہیں پاکستان میں جنت مرزا کے بعد دوسری مشہور خاتون ٹک ٹاکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد 12 ملین ہے۔

اب کنول آفتاب کی ان کی بیشتر ویڈیوز میں نظر آنے والے ساتھی ٹک ٹاکر ذوالقرنین اقبال کے ساتھ شادی ہو گئی ہے۔ ذوالقرنین پاکستانی مردوں میں سے تمام ٹک ٹاکرز میں پہلے نمبر پر ہیں کیونکہ معروف ویڈیو ایپلی کیشن پر ان کے فالوورز کی تعداد 11 ملین ہے۔
دونوں کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی اور ٹک ٹاک، انسٹاگرام سمیت ٹوئٹرپربھی شادی کی تقریبات کی ڈھیروں ڈھیر ویڈیوز اور تصاویر دیکھنے میں آَئیں۔ ٹوئٹرپر “کنول آفتاب” کی شادی کا موضوع ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اورصارفین نے تصاویر اور ویڈیوز شیئرکرتے ہوئے اس جوڑی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلا کہ کنول آفتاب نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈانس بھی کیا۔

ان کی شادی پر صارفین نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئرکریں