لاھور آرٹس کونسل (الحمراء) اورکلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کےاشتراک سےسٹیج مینیجر حاجی عبدالرزاق کی فنی خدمات کوخراج عقیدت

لاھور آرٹس کونسل (الحمراء) اورکلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کےاشتراک سےسٹیج مینیجر حاجی عبدالرزاق کی فنی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تعزیتی ریفرنس گزشتہ روز منعقد کیا گیا جس میں انکی 35،سال کی سٹیج کیلئے بہترین سروسز پرخراج عقیدت پیش کیاگیا-مقررین نےحاجی عبدالرزاق کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوست نواز اور ہر ایک سےپیارکرنےوالے انسان تھےانہوں نےالحمراءمیں اپنی ملازمت کےدوران سٹیج کی بھلائی کیلئے کارھاۓسر انجام دیئے اورجونئیر سینئر کے درمیان خلاء کوختم کرنے کی کوشش کی اور سب کو درجہ بدرجہ عزت اور محبت سے نوازا-لاھو آرٹس کونسل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن راۓ نےکہا کہ میرے چارج سنبھالنے سے قبل ھی وہ ریٹائرڈ ھوچکے تھےمجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر نہیں آیا مگر ریفرنس میں زندگی کے ھر مکتبہ فکر کی شخصیات نےحاجی رزاق کو بڑے اچھے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور مجھے محسوس ھوا کہ وہ ایک اچھے انسان کے ساتھ ساتھ بہترین سٹیج منتطم بھی تھے-لاھور آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے برےاچھے اور منفردانداز میں حاجی رزاق کو خراج عقیدت پیش کرتے ھوئے کہا کہ 1983ء سے لے کر وفات پا جانے تک میرا انکے ساتھ دوستانہ تعلق رھاوہ ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے تھےاور اپنی انتھک محنت سےوہ ترقی کرتے کرتے سٹیج مینیجر الحمراء ریٹائرڈ ھوۓ میں نے مقصود متواور حاجی رزاق سے بہت کچھ سیکھا-ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل چئیرمین ایوارڈزکمیٹی سید سہیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ الحمراء میں ملازمت سے پہلے کےمیرے دوست تھے اور یہ تعلق ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مرتے دم تک قائم رہا انکی فیملی نے سب سے پہلےمجھے انکی وفات کی اطلاع کی اور پھر میں نے فرطِ غم میں سب حلقہ احباب اور الحمراء اس غمناک خبر سے آگاہ کیا – میں اپنی طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے جنازے میں شرکت نہ کرسکا لیکن اج اپنے جذبات اور اس کے ساتھ گزرےسالہا سال پر محیط تعلق پر صرف اس کی یاد میں اتنا کہوں گا کہ جب میں الحمراء ھال 1 شاھراہ قائداعظم لاھور میں پروگرام کروں گا تو مجھےایک آواز ضرور سنائی دےگی کہ لائٹ بند کروپروگرام کاوقت ختم ہو چکا ہےڈرامے کی کاسٹ آگئی ہےمگر لائٹ بند نہیں ہوگی کیونکہ اب محبت کا وقت شروع ہو جاۓگا ایک گھنٹہ یا آدھا گھنٹہ یا پھر 15،منٹ،پروردگارعالم اپنے محبوب پیارے نبی حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اھلبیت علیہ السلام کے صدقے میں حاجی عبدالرزاق کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔تعزیتی ریفرنس میں لیونگ لیجنڈزاداکار مسعود اختر، راشد محمود ،عاصم بخاری، حسیب پاشا، شاہنواز رانا، مجاہد عباس، شیبابٹ، ٹی وی پروڈیوسر آغا قیصر عباس، صوفیہ بیدار، میاں راشد فرزند علی، ایم اے ٹھاکر، امتیاز کوکب، جوادوسیم، شاہد خان، عمران احمد، سبط حسن، صدر کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن طاہر بخاری ،شجر الدین،وقار اشرف،ظہیر شیخ اور الحمراء کے تمام سٹاف نےشرکت کی اور اپنے اپنے انداز میں حاجی عبدالرزاق کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مرحوم کی فیملی نے بھی شرکت کی

شیئرکریں