پاکستان فلم انڈسٹری کی ہیر اداکارہ فردوس آج ہم میں نہیں رہی

اننا للہ و انا الیہ راجعون پاکستان فلم انڈسٹری کی ہیر اداکارہ فردوس آج ہم میں نہیں رہی گزشتہ دنوں دماغ کی شریان پھٹنے کہ باعث شدید تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج تھیں اور آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ فردوس بیگم ایک بے مثال اداکارہ تھی انہوں نے بے شمار فلموں میں کام کیا سوگوار میں دو بیٹے ایک بیٹی ہیں ان کی پہلی فلم گل بکاولی تھی اپنی ہر فلم میں محنت اور لگن سے کام کرتی مکالموں کی ادائیگی میں مہارت رکھتی تھی خوش اخلاق رحم دل کم گو کام کی بات کرنے کی عادی سادہ مجاز ان کی فطرت میں شامل تھا ان جیسی ہیر آج تک پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک میں کوئی نہ بن سکی اکمل سدھیر اعجاز کے ساتھ بطور ہیروئن کافی فلموں میں کام کیا فردوس کی یادگار فلموں میں ہیر رانجھا ۔ دلاں دے۔ مرزا جٹ ۔ سودے۔ ضدی ۔ بنارسی ٹھگ ۔ ماں پتر ۔ سرحد کی گود میں ۔ آنسو ۔ دکھ سجناں دے ۔ خون پسینہ ۔ باؤ جی ۔ ملنگی۔ شامل تھی ان کے علاوہ انہوں نے ہیر سیال جاگدے رہنا جناب عالی گھر کا اجالا ماں ۔ فانوس ۔ مفت بر ۔ میخانہ ۔ ان پڑھ ۔ چانن اکھیاں دا ۔ پیار دے پولیکھے ۔ وطن کا سپاہی ۔ چن جی ۔ وچھوڑا ۔ چاچا جی ۔ پنڈ دی کڑی ۔ تہاڈی عزت دا سوال اے ۔ شیراں دی جوڑی ۔ ڈھول سپاہی ۔ میں بھی کام کیا ان کی آخری اردو فلم گھائل تھی فلم دلادے سودے میں ان پر فلمائی گئی دھمال ہو لال میری پت رکھیو بلا جھولے لانن نے ملک گیر شہرت حاصل کی ۔ ان کا اکثر کہنا ہوتا تھا کہ ہیر رانجھا جیسی فلم پاکستان میں آج تک نہیں بن سکتی فردوس مارکیٹ لاہور گلبرگ میں ان کے نام سے ہی جانی پہچانی جاتی ہے اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے آمین ۔

شیئرکریں