فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی کو صدمہ چھوٹے بھائی کا انتقال ہوگیا

پاکستانی فلموں کے نامور اداکار مصطفیٰ قریشی کو صدمہ ان کے۔چھوٹے بھائی کا حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ مصطفی قریشی کےچھوٹے بھائی چاچا منظور قریشی کا آج بروز پیر صبح رضائے الہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ نماز جنازہ حیدرآباد کے قاسم آباد پٹرول پمپ کے قریب میمن مسجد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔چاچا منظور قریشی کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ان کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج چل رہا تھا پھر ڈاکٹروں نے جواب دیدیا تھا اس کے بعد گھر پر ہی علاج چل رہا تھا۔اور ان انتقال بھی گھر پر ہی ہوا ہے دریں اثنا پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اطہر جاوید صوفی عبدالوسیع قریشی پرویز مظہر مصطفی ملاح راشد نور اختر علی اختر ذیشان صدیقی اور ممبران نے مصطفی قریشی کے بھائ کے انتقال پر ان سے فون پر تعزیت کرتے ہوے مرحوم کے ایصال کے لئے دعا کی

شیئرکریں