‏وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازسےپاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کےوفدکی ملاقات

‏فلم سازی کوبہتربناناچاہتےہیں،حکومت کاتعاون درکارہے،پی ایف پی اے

‏وزیراعظم کاویژن ہےفلموں کےذریعے اپنی ثقافت،اقدارکواجاگرکیاجائے،سینیٹرشبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ فلمی صنعت کی ترقی و بحالی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے، حکومت فلمی صنعت کے فروغ کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازسے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن میاں امجد فرزندکی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد میں چودھری اعجاز کامران، عالیہ رشید، راؤ شہزاد، رانا نعیم شامل تھے جبکہ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور وزارت کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔
وفد نے فلمی صنعت کو درپیش مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم سازی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت کا تعاون درکار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ فلمی صنعت کی ترقی و بحالی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے۔ دیگر اداروں کی طرح اس شعبے کو بھی نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ہو گا جو ادارے خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کرتے وہ اہمیت کھو دیتے ہیں حکومت فلمی صنعت کے فروغ کے لئے ساز گار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے شعبہ فلم کو مزید فعال اور موثر بنا رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ فلموں کے ذریعہ ثقافت اور اقدار کو اجاگر کیا جائے۔ فلمیں صرف تفریح نہیں بلکہ معاشرتی اصلاح اور تربیت کا باعث بنتی ہیں ہمیں فلموں کے ذریعے اپنے قومی ورثے اور ثقافت کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص روشناس کرانا ہےاس ضمن میں حکومت فلمی صنعت کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے تیار ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئندہ نسلوں کواپنی تاریخ اور مشاہیر سے متعارف کرانا ہے۔ فلمسازی کے مراحل میں شامل سکرپٹ رائٹرز‘ موسیقاروں سمیت تمام ہنر مندوں کو انکے کام کا مناسب معاوضہ ملنا چاہیے، فلمی صنعت سے وابستہ مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے۔ ایران او رترکی کے ساتھ فلم کے شعبے میں تعاون پر بات کریں۔

شیئرکریں