سابق چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور ڈسٹری بیوشن کلب کے چیئرمین شیخ امجد رشیدنے سینئر ہدایتکار اقبال کاشمیری کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے

مرحوم کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان ایک ایسے آئیکون سے محروم ہوگیا ہے جس نے پاکستان کی فلمی صنعت کو اپنے ہنر سے تابندہ بنائے رکھا۔ اسی حوالے سے ڈسٹریبیوشن کلب جرنی آف آئیکون نامی ایک شو ریکارڈ کررہا ہے اور اقبال کاشمیری مرحوم کی زندگی کا آخری انٹرویو بھی اس شو کے حوالے سے گزشتہ دنوں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جرنی آف آئکون پاکستان کے تمام ایسی معروف اور نامور شخصیات کے انٹرویوز پر مشتمل شو ہے جنہوں نے اپنے پیشے میں پاکستان کا نام دنیا میں بلند کیا ہے۔ اقبال کاشمیری کا انٹرویو اسی سلسلے میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو ان کا آخری انٹرویو ہے۔ شیخ امجد رشید نے کہا کہ اقبال کاشمیری کی وفات سے پاکستان فلم انڈسٹری ایک گوہر نایاب سے محروم ہوگیا۔

فوٹو شیخ امجد رشید

شیئرکریں