پی ٹی وی نیشنل کا پروگرام ساڈے نال ربیع الاول اسپیشل

پنجابی زبان کا مقبول عام پروگرام ساڈےنال ہر منگل کی شام ساڑھے چھ بجے پی ٹی وی نیشنل سے آن ایئر ہوتا ہے

ویسے تو پروگرام پنجابی زبان اور کلچر کو پرموٹ کرتا ہے مگر ربیع الاول کی مناسبت سے اس دفعہ خصوصی پروگرام آن ائیر کیا گیا

پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر قیصر شریف جبکہ پروڈیوسر محمد الیاس چوہدری ہیں

رپورٹ و تصاویر انجم شہزاد

پاکستان ٹیلی ویژن کا ھی خاصا ھے کہ مذھبی اور قومی تہوار پر کسی کمرشل اور منافع کے بغیر قومی اور مذھبی فرض سمجھتے ھوئے پروگرام اور پورے شب وروز کی نشریات پیش کرتا ھے۔ پی ٹی وی لاھور مرکز سے دو گھنٹے کا لائیو میوزیکل شو” ساڈے نال” ھر منگل کی رات ساڑھے 6 بجے ساڑھے 8 بجے تک پیش کیا جارھا ھے۔ مگر ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ھی عید میلادالنبی کی نسبت سے پروگرام “ساڈے نال” کو میلاد مصطفیﷺ میں بدل دیا گیا۔ گزشتہ روز پروگرام ساڈے نال میں معروف نعت گو پروفیسر میاں عبدالروف روفی ۔ اسرار اعظم چشتی۔ میڈم گلاب۔ فاخرہ مشتاق۔ عمر مقصود اور ھمنوا نے شرکت کی۔ تحریرو تحقیق شاھدنذیرخان۔ اور میزبان کومل راجہ اور علی عثمان باجوہ تھے۔ اس پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر قیصرشریف۔ اورپیشکش محمد الیاس چودھری جبکہ کو پروڈیوسر عمر جارید۔ انعم قیصر۔اسد ضیاء۔رانا محمد اسلم ھیں۔ پروگرام میں ناظرین لائیو کالز اور شرکاء سے سوال وجواب بھی کرتے ھیں۔ اگلا پروگرام بھی عید میلاد النبیﷺ ھی کے حوالے سے ھوگا۔۔۔

شیئرکریں