اپنی پرفارمنس کی بنا پر شوبز میں نام اور مقام بنانا چاہتی ہوں ماڈل و اداکارہ ارم انصاری

ماڈل واداکارہ ارم انصاری نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں الگ شناخت بنانے کے لئے محنت کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر چل کر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ سٹیلائٹس چینلز اور ڈیجٹیل میڈیا سے نئے ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے۔ ارم انصاری نے کہا کہ ماڈلنگ کیساتھ اداکاری پر بھی توجہ دے رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹی وی ڈراموں کیساتھ اگر کوئی اچھی فلم کی آفر ہوئی تو ضرور کرونگی ۔

شیئرکریں