ڈرامہ سیریل جی ٹی روڈ کی کامیابی پوری ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے پروڈیوسر خرم ریاض

ڈرامہ سیریل ”جی ٹی روڈ“ کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے ،جنہوں نے پوری محنت اور لگن کیساتھ کام کیا۔ان خیالات کا اظہار اورینٹل فلمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وپروڈیوسر خرم ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خرم ریاض نے کہا کہ ”جی ٹی روڈ“اندورن شہر پر بننے والی ایک یادگار سیریل تھی جس کی تمام تر عکسبندی حقیقی مقامات پر کی گئی جو کہ موجودہ حالات میں ناممکن اور مشکل کام ہے۔اس وقت بننے والی زیادہ تر ڈرامہ سیریلز ان ڈور ہی شوٹ کی جارہی ہیں ۔ہمارا ادارہ ہمیشہ سے ہی منفرد پراجیکٹس ہی بناتا ہے جس میں انٹرٹین کیساتھ اپنے کلچر اور روایات کودکھانے کی کوشش کی ہے۔ماضی میں بننے والے ڈراموں کی کامیابی کی وجہ یہی تھی کہ اس میں دکھائے جانیوالے کردار اور کہانی حقیقی زندگی کے قریب ہوتی تھی ۔”جی ٹی روڈ“ کی کامیابی کی وجہ بھی اس کی حقیقت کے قریب کہانی اور کردار تھے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ڈرامہ ”جی ٹی روڈ“ کی ٹیم کیساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیاجائیگا ۔

شیئرکریں