معروف ٹیسٹ کرکٹر اور سپیڈ سٹار شعیب اختر کی زندگی پر فلم بنے گی اداکار گلوکار علی ظفر اداکار ولی حامد علی خان اور اداکارہ صباقمر مرکزی کردار ادا کریں گی

کرکٹ سپیڈ سٹار شعیب اختر کی زندگی پر دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کیو پروڈکشن فلم بنا رہی ہے جس کے ہدایتکار قیصر فیروز ہوں گے ۔ فلم میں گلوکار اداکار علی ظفر ۔ ولی حامد علی خان اور صبا قمر کو اب تک سائن کر لیا گیا ہے اور آئندہ ماہ شعیب اختر فلم کا اعلان خود ایک تقریب میں کریں گے ۔۔فلم میں شعیب اختر کون بنے گا اس کردار کو ابھی تک خفیہ ہی رکھا گیا ہے ۔فلم کی ساٹھ فیصد عکسبندی پاکستان اور چالیس فیصد عکس بندی بیرون ممالک میں کی جائے گی

شیئرکریں