منشیات کے حوالے سے میڈیا کا کردار اس کانفرنس کا بنیادی موضوع تھا
Empra الیکٹرونک میڈیا پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعاون بھی شامل تھا
رپورٹ و تصاویر انجم شہزاد
ثقافتی تنظیم احساس فار لائف کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک میڈیا کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے مین سٹریم کے ٹی وی چینلز کے پروڈیوسرز نے خصوصی طور پر شرکت کی اور نمایاں ٹی وی اینکرز نے خطاب کیا جن میں سہیل وڑائچ جیو ٹی وی علی حیدر سما ٹی وی محسن بھٹی جی این این اسداللہ نائنٹی ٹو نیوز علی ممتاز نیوز ون ٹی وی نے خطاب کیا جبکہ issup پاکستان کے صدر بشیراحمدناز نے بھی خطاب کیا معروف ٹی وی اینکر سہیل احمد وڑائچ نے اپنے خطاب میں کہا کے احساس فار لائف اپنی ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے منشیات کے خلاف کام کر رہی ہے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے بشیراحمد ناز نے کہا احساس فار لائف نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہم پاکستان میں مل جل کے منشیات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور اس ناسور کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے empra کے صدر سید اقرار حسین شاہ نے بھی میڈیا کے مثبت کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے اور ثقافتی تنظیم احساس فار لائف کے حوالے سے اقرار حسین شاہ نے کہا یہ تنظیم اپنی ثقافتی تقریبات میں عوامی آگاہی کا اہتمام کرتی رہتی ہے اس تقریب میں بیسویں پراوڈ آف پاکستان ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے جس میں صحافتی شخصیات کے علاوہ ٹی وی اینکرز سول سوسائٹی میں بہترین کردار ادا کرنے والے افراد کو ہر سال یہ ایوارڈز دیے جاتے ہیں تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض احساس فار لائف کے جنرل سیکرٹری وسیم حسن نے سر انجام دیے خرم جہانگیر المعروف ڈی ڈی بھائی جو رائل نیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں انہوں نے اس تقریب کو سجانے میں اہم کردار ادا کیا خرم جہانگیر نے کہا کہ ہم آئندہ بھی احساس پر لائیو کے ساتھ مل کر اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے بشیراحمدناظم نے بھی تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا issup پاکستان کی ڈائریکٹر مس صائمہ اصغر نے میڈیا کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا کہ ہم احساس فار لائف کے ساتھ مل کر ایسی تقاریب سجاتے رہیں گے آخر میں وسیم حسن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
Section 1 MATH 120 – Linear Algebra with Differential Equations
Section 2 MATH 120 – Linear Algebra with Differential Equations