ماڈل و گلوکار وقاص چودھری نے اپنا پروڈکشن ہاوس بنالیا

جس کے بینر تلے پاکستانی گلوکاروں اور بھارتی گلوکاروں کے ویڈیو شوٹ بننا شروع ہوگئے

تفصیلات کے مطابق گلوکار و ماڈل وقاص چودھری نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھ سال سے ماڈلنگ کی دنیا میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہا ہوں جبکہ گلوکاری کے تربیت کے بعد ابتک اپنے البم سے 4ویڈیوز سونگز کو ریلیز کرچکا ہو ں جن میں بے بی ڈول، بہار، ہولارہے اور ویلج سانگ شامل ہیں جبکہ نیا ویڈیو سونگ ”چوٹھ بولدا“کی ریکارڈنگ مکمل کرلی جس کو رواں ماہ دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ دبئی میں وقاص چودھری کے نام سے پروڈکشن ہاوس بنارکھا ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی گلوکاروں کے ویڈیو سونگز تیار کر رہے ہیں جبکہ دنیا بھر کی دیگر ثقافتی سرگرمیوں کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بناتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب ڈائریکشن کی تربیت بھی حاصل کر رہا ہوں انشاءاللہ مستقبل میں فلموں اور ڈراموں کے بھی بنانے کا منصوبہ کر رکھا ہے پاکستان میں فلموں کو بنانے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو شوبز حلقوں کےلئے خوش عین بات ہے ۔

شیئرکریں