شاہینوں کے شہر سرگودھا میں خوبصورت ہوٹل کی افتتاحی تقریب

لاہور اسلام آباد کے فںکاروں کی شرکت
پروگرام کو ہوسٹ اور آرگنائز کرنے میں انعام خان پیش پیش


رپورٹ
انجم شہزاد

کھانے پینے اور اچھا کھانے پینے کا شوق کسے نہیں ہوتا اس کے لئیے چند شہر اور چند علاقے مشہور ہیں جیسے لاہور کو کھابوں کا شہر بھی کہا جا سکتا ہے اسی طرح گوجرانوالہ میں بھی دور دراز سے لوگ آتے ویسے تو پہلوانوں کا شہر ہے اسی طڑح سرگودھا کینو مالٹے اور شاہینوں کے شہر کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے اس شہر میں ویسے تو کھانے پینے کے حوالے سے کافی جگہیں مشہور ہیں مگڑ ایک اچھے ریسٹورنٹ کی کمی شدت سے محسوس کی جاٹی تھی اس کام کا بیڑہ چوہدری گل شیر نے اٹھایا اور بہت اچھی لوکیشن پر ہوٹل “Dine divine”کی بنیاد رکھی اور جلد ہی یہ ہوٹل پائہ تکمیل تک پہنچا گزشتہ دنوں مذکؤرہ ہوٹل کی گرینڈ اوپننگ تقریب ہوئی جس میں شہر بھر کی معزز شخصیات کے علاوہ لاہور اسلام آباد سے فلم ٹی وی اور سٹیج کے حوالے سےنمایاں شخصیات گلوکار خالد بیگ اداکار خالد بٹ اشرف خاں اںجم حبیبی اور سونا چاندی ڈرامہ سے لافانی شہرت حاصل کرنے والے کردار سونا حامد رانانے خصوصی طور پر شرکت کی مہمانوں کا استقبال ہوٹل کے ایم ڈی چوہدری گل شیر نے کیا اس تقریب کو چار چاںد لگانے میں سب سے اہم کردار معروف اداکار اور ہردلعزیز کمپئیر انعام خان کا تھا جن کی محبت میں تمام فنکار سرگودھا آئے یاد رہے کہ انعام خان کا تعلق سرگودھا سے ہے تقریب کی کمپئیرنگ کے فرائض بھی انعام خان نے سرانجام دئیےانعام خان نے تمام مہمانوں کو سٹیج یر بلایا فںکاروں نے چوہدری گل شیر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور ہوٹل کو سرگودھا شہر میں خوبصورت اضافہ قرار دیا ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئیے گئے دوران تقریب مبارکباد پیش کرتے ہوہے سینئر اداکار خالد بٹ نے کہا آج میں 75سال کا ہو جاوں گا سالگرہ نہیں منائی اپنے بھائی اںعام خان کی دعوت پر آگیا اس موقع پر تقریب کے اختتام سے پہلے ہی ہوٹل انتظامیہ نے سرپرائز برتھ ڈے کا انتظام کیا اور تمام لوگوں نے مل کے خالد بٹ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا خالد بٹ نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا انجم حبیبی نے ںھی چوہدری گل شیر کو مبارکباد دی اور کہا اسی بہانے ساتھی فنکاروں سے ملاقات ہوگئی تقریب رات گئے تک جاری رہی مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی آخر میں ہوٹل کے ایم ڈی نے مہمان فنکاروں اور خصوصی طور پر انعام خان کا شکریہ ادا کیا کہ آپ سب کی وجہ سے رونقیں دوبالا ہوئیں

شیئرکریں