لیجنڈ اداکار ندیم بیگ کا پی ٹی وی لاہورمرکز کا دورہ

جنرل منیجر فیاض وڑائچ نے استقبال کیا، مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی بھی موجود تھے


پی ٹی وی میرا دوسرا گھر ہے، یہاں آ کر ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوا ہے:اداکار ندیم بیگ
لیجنڈ اداکاروں کا دورہ حوصلہ افراء ہے، ان سے رہنمائی لیتے رہیں گے: جنرل منیجر فیاض وڑائچ

ملک کے مایہ ناز فلمسٹار اور لیجنڈ اداکار ندیم بیگ نے پاکستان ٹیلیویژن لاہور کا دورہ کیا اور لاہور مرکز کے جنرل منیجر فیاض احمد وڑائچ سے ملاقات کی۔، شہرہ آفاق پنجابی فلم مولا جٹ کے پروڈیوسر سرور بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔اداکار ندیم بیگ نے پی ٹی وی کے مختلف شعبے دیکھے اورسٹوڈیوز میں پی ٹی وی نیشنل کے براہ راست پروگرامز کی تیاری کے مراحل دیکھے۔
اس موقع پر اداکار ندیم بیگ نے کہا کہ وہ پی ٹی وی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور اس کے پروڈیوسرز اور دیگر ماہرین کو مل کا انہیں اپنائیت کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ہمیشہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں پیش پیش رہاہے اور ملکی ثقافت کے فروغ میں اس ادارے کا کردار قابل تعریف ہے۔
لاہور مرکزکے جنرل منیجر فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ پی ٹی وی نیشنل پر دو لائیو پروگرامز کے بعد پی ٹی وی اپنے ناظرین کی دلچسپی کے لئے متعدد نئے پروگرام بھی شروع کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ادکار ندیم بیگ جیسے لیجنڈز Legneds کا پی ٹی وی کا دورہ کرنا یہاں کے پروفیشنلز کے لئے حوصلہ افزاء ہے اور ہم سینئر اداکاروں کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

شیئرکریں