فلموں کی بیشمار آفرز ہیں اچھے رول کے انتظار میں ھوں ماڈل واداکارہ بیا خان

فوٹوگرافی – ارسلان
انٹرویو
انجم شہزاد

ماڈلنگ کے شعبے میں جلد ہی پہچان بنا لی اس فیلڈ میں مجھے لائبہ خان نے متعارف کروایا ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ بیا خان نے ایک ملاقات میں کیا پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ لائبہ خان جو اب الیبا خان کے نام سے کام کر رہی ہیں انہوں نے قدم قدم پر میری راہنمائی اور سپورٹ کی وہ میری بڑی بہن ہیں بیا خان نے کہا فیشن شوز برانڈ شوٹس کے علاوہ بہت سے گانوں میں ماڈلنگ بھی کی ایک فلم میں کام کا تجربہ بھی کیا جو ناکام ثابت ہوا کیونکہ جو رول بتایا گیا وہ رول ویسا نہیں تھا میں نے فلم چھوڑ دی اس سے پہلے اور بعد میں فلموں کی افرز آئیں میں کم مگر معیاری کام کرنا چاہتی کیونکہ مقدار کی بجائے معیار پر توجہ ہے بیا خان نے کہا میرا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں بیا خان نے کہا کامیابی کے لئیے سفارش یا شارٹ کٹ کی قائل نہیں مجھے اپنے ٹیلنٹ پر بھروسہ ہے

شیئرکریں