پنجابی کے پروگرام اج دے مہمان اور ساڈے نال پی ٹی و ی نیشنل پر سوموار اور منگل کو دکھائے جاتے ہیں
تفریح سے بھرپوران پروگرامز میں ہر عمر اور طبقے کے افراد کی دلچسپی کا خاص خیال رکھا گیا ہے
پروگرام کی تیاری میں جی ایم اور پی ایم لاہور کی خصوصی دلچسپی، ناظرین کی پذیرائی
پاکستان ٹیلیویژن لاہور مرکز نے دو نئے براہ راست پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے جو پی ٹی وی کے علاقائی زبانوں کے چینل پی ٹی وی نیشنل پر دکھائے جا رہے ہیں۔ پنجابی زبان کے پروگرام اج دے مہمان سوموار اور ساڈے نال منگل کوشام ساڑھے چھ بجے نشر کئے جاتے ہیں۔ تفریح سے بھرپوران پروگرامز میں ہر عمر اور طبقے کے افراد کی دلچسپی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔پروگرام کی تیاری میں لاہور مرکز کے جنرل منیجر فیاض وڑائچ اور پروگرام منیجر قیصر شریف خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
دل کو مو ہ لینے والی خوبصورت موسیقی پر مبنی پروگرام ساڈے نال پروڈیوسر محمد الیاس چوہدری کی پیشکش ہے جبکہ ان کے ساتھ عمر جاوید اور رانا اسلم بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ پروگرام میں کومل راجہ اور علی عثمان باجوہ میزبانی کے فرائض دے رہے ہیں اور اس کا سکرپٹ شاہد نذیر نے تحریر کیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے پروگررام میں عارف لوہار، سائرہ نسیم اور شبانہ عباس نے خصوصی شرکت کی اور اپنے فن کا جاوو جگایا۔ فوک گلوکار امین ٹیڈی نے بھی براہ راست پرفارمنگ دی۔ پنجابی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے پروگرام میں ایک کلچرل رپورٹ اور دستاویزی فلم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور پہلے پروگرام میں تانگہ پر خصوصی رپورٹ دکھائی گئی جبکہ مسجد وزیر خان اور ہیر وارث شاہ بھی پیش کی گئی۔
پی ٹی وی نیشنل پر پروگرام اج دے مہمان میں ملک کے معروف ہدائتکار سید نوراور ڈاکٹر صغری صدف نے شرکت کی۔ اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض فرزانہ خالد اور ریاض خان نے سر انجام دئیے جبکہ اس پروگرام کے پروڈیوسر سجاد بخاری ہیں۔
دو لائیو رنگا رنگ