نامور اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی اداکار سلمان سعید رشتہ ازدواج میں منسلک

شادی کی تقریب میں شان ،عدنان صدیقی، احمد بٹ، عمران اشرف ،واسع چوہدری ،خلیل الرحمن قمر اور دیگر کی شرکت

لاہور کے نجی ہوٹل میں سلمان سعید کی نجی ہوٹل میں برات ہوئی

نامور اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی اور ٹی وی اداکار سلمان سعید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان سعید کی شادی کی تقریب گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔


اداکار عدنان صدیقی، احمد بٹ ،خلیل الرحمن قمر اور کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی شادی میں شرکت

سلمان سعید کی شادی میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں نے شرکت کی جن میں شان ،عدنان صدیقی، احمد بٹ، عمران اشرف ،واسع چوہدری ،ڈرامہ نگارخلیل الرحمن قمر اور کرکٹراظہر علی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔دوسری جانب ابھی تک سلمان سعید اور ہمایوں سعید کی جانب سے ان کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شادی کی تقریب کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئیں۔

شیئرکریں