پرستاروں کے اتنے زیادہ میسجزاور فون کالز آرہی ہیں کہ مجھے ان کے لیئے چینلز اور سوشل میڈیاپرآنا پڑرہاہے۔غفار لہری
معروف فلم، ٹی وی اداکار و کامیڈین غفار لہری شوبز سے دور نہ رہ سکے،ویب چیینلز کو انٹرویوزدینے کا سلسلہ جاری،ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنا کاروبار شروع کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اس کے بعد ان کے پرستاروں کے فون میسجز اور سوشل میڈیا میسجز اتنے زیادہ آئے جس میں انہوں نے انہیں دوبارہ شوبز جوائن کرنے کی اپیل کی اس دوران اداکار و ہدائتکار عثمان پیرزادہ نے بھی انہیں شوبز سوگرمیاں جاری رکھنے کا کہا جس پر چند دنوں سے وہ سوشل میڈیا اور ویب چینلز پردوبارہ ایکٹو ہوئے ہیں۔بات چیت کرتے ہوئے غفار لہری نے کہاکہ وہ شوبز کا حصہ ہیں مگر شوبزکے کرتا دھرتا لوگوں کی وجہ سے مایوس ہوئے اور اپنا کام شروع کیا اور الحمد للہ وہ اپنا کام جاری کیئے ہوئے ہیں۔غفار لہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پرستاروں سے دور رہنا نہیں چاہتے ان کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہتے ہیں مگر کیا کریں ان کی فیملی بھی ہے جس کا پیٹ پالنا بھی ضروری ہے مگر شوبز میں موجود چند لوگ جو ان کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے رہے ہیں اور انہیں بلا معاوضہ اپنے شوزمیں بلاتے رہے ہیں جو ان کے ساتھ ذیادتی تھی غفار لہری نے مذید کہاکہ وہ اپنے چاہنے والوں کو ہمیشہ خوش کرتے رہیں گے جس کے لیئے وہ سوشل میڈیا اور ویب چینلز کے ان پروگرامز میں شریک ہوتے رہیں گے تاکہ وہ اپنے ان پرستاروں سے دور نہ رہیں جو ان کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں۔