ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کی زیر صدارت تھیٹر ڈراموں میں ایس او پیز عمل درآمد پر جائزہ اجلاس

اس وائرس سے خود کو محفوظ رکھنا،پورے معاشرہ کے تحفظ کا ضامن ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے

حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت ڈرامہ بند کر دیا جائے گا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا

تمام اسٹیج منیجر ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے

اجلاس میں ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف، کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا،اکاؤنٹ آفیسر مظہر اقبال، لاء آفیسر سمیت تمام اسٹیج منیجر نے شرکت کی۔

:ایگزیکٹوڈ ائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ء ثمن رائے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ان تمام ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے جو حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں،اس وائرس سے خود کو بچانا،پورے معاشرہ کے تحفظ کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ء ثمن رائے نے تھیٹر ڈراموں میں ایس او پیز عمل درآمد پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انھوں نے تمام اسٹیج منیجر کو ہدایا ت جاری کی کہ یس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں،حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت ڈرامہ فورابند کر دیا جائے۔اجلاس میں ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزصبح صادق،انفارمیشن آفیسر ثمرین بخاری، کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا،اکاؤنٹ آفیسر مظہر اقبال، لاء آفیسر سمیت تمام اسٹیج منیجر نے شرکت کی۔

شیئرکریں