ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز اسلام آباد کی تقریب 5اکتوبر کو ہوگی

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز اسلام آباد کی تقریب 5اکتوبر کو مقامی آڈیٹوریم اسلام آبادمیں زیر سرپرستی سینئر حریت رہنما صدر کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بھٹ منعقدہوگی۔ جس میں میڈیا اور بزنس انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد و شخصیات جن میں چیف ایڈیٹرز، ایڈیٹرز،نیوز اینکرز،نیوز رپورٹرز، کالم نگار، بزنس مین، ایڈورٹائزرز، پراپرٹی کنسلٹنٹ، مارکیٹنگ کمپنیز اور دیگر کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے بتایا کہ تقریب کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ایوارڈز نامزدگیاں کا سلسلہ چند روز تک شروع کیا جائے گا۔تقریب میں نامور فنکار اپنے فن کا مطاہرہ کریں گے۔ تقریب میں وفاقی وزراء،دوست ممالک کے سفیر اور پاکستان سے ہر شعبہ کے افراد و شخصیات شریک ہونگے۔ پیر سید سہیل بخاری نے بتایا کہ پہلی مرتبہ اسلام آباد میں میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز منعقد کیے جارہے ہیں اور یہ تقریب بھی لاہور کی تقریبات کی طرح ایک شاندار اور یادگار تقریب ہوگی۔

شیئرکریں